پودوں کی براہ راست ای ٹیگنگ کے لیے "گرین ایپ" تیار

12 Oct, 2019 | 12:15 PM

Sughra Afzal

(درنایاب) ایل ڈی اے کا کنٹرولڈ ایریا میں شجرکاری کیلئے ای ٹیگ کا منصوبہ، ایل ڈی اے نے شہریوں کی جانب سے پودوں کو براہ راست ٹیگ کرنے کیلئے گرین ایپ تیار کرلی۔

ایل ڈی اے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایس پی یو کی مشاورت سے ایپ تیار کی ہے، ایپ میں جدید خطوط پر نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں، گرین ایپ میں ایک ارب پودے ٹیگ کرنے کی استعداد ہے، شہری پودا لگا کر تصویر کھینچ کر ایپ پر ٹیگ کریں گے، پودے کی قسم اور عمر کا تعین بھی ایپ کے ذریعے کیا جائےگا، گرین ایپ سے ایل ڈی اے پودوں کی مانیٹرنگ بھی کرسکےگا۔

ایل ڈی اے نے گرین ایپ اور ای ٹیگنگ کے منصوبے پر پانچ کروڑ کا بجٹ مختص کررکھا ہے، ذرائع کے مطابق گرین ایپ کا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے کرایا جانا متوقع ہے۔

مزیدخبریں