1999ء کو نواز شریف کی حکومت ختم کئے جانے کے حوالے سے قرارداد جمع

12 Oct, 2019 | 12:15 PM

Shazia Bashir

عمر اسلم: بارہ اکتوبرانیس سونناوے کوسابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی حکومت ختم کیے جانےکے حوالے سے مسلم لیگ ن کی رکن صوبائی اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ کی جانب سے قرارداد جمع، انہوں نے کہا کہ کہ بارہ اکتوبرانیس سونناوے کو جمہوریت پرشب خون مارا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق بارہ اکتوبر 1999ء کو یوم سیاہ دن کے حوالے سے قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کراتے ہوئے کنول لیاقت ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ غیر جمہوری شخص نے آئینی جمہوری حکومت کو پس پشت ڈال کر اقتدار پر قبضہ کرکے آئین معطل کیا۔

جمہوریت پر شب خون مارنے کے بعد منتخب وزیر اعظم نوازشریف کو جیل بھجوا دیا گیا، انہوں نے کہا کہ منتخب شخص کو پابند سلاسل کرنا غیر آئینی اور ووٹ کی حرمت کی پامالی کے مترادف تھا، پنجاب اسمبلی کاایوان منتخب آئینی حکومت کو پس پشت ڈالنے اور جمہوریت کے تسلسل کو توڑنے کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔

مزیدخبریں