چھوٹے دکانداروں کیلئے اچھی خبر، سالانہ آمدن فیس ختم

12 Oct, 2019 | 12:02 PM

Sughra Afzal

(قذافی بٹ) چھوٹے دکانداروں کے لئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے چھوٹے دکانداروں کی سالانہ اوزان فیس ختم کر دی،2 لاکھ چھوٹے دکاندار مستفید ہوں گے۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صنعت وتجارت اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں، ناجائز منافع خوروں اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنےوالے مافیاز سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر مہنگائی کی روک تھام اور عوام کو ریلیف دینے کےلئے فوری اقدامات کا آغاز کر دیا، عام آدمی کو روز مرہ استعمال کی اشیاءمیں مشکل نہیں آنے دیں گے، صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔

آٹا، چینی، گھی اور روٹی سمیت  18اشیاء ضروریہ کی مکمل مانیٹرنگ کی جائےگی، منافع خوروں کے خلاف مجسٹریٹ موقع پر کارروائی کریں گے

مزیدخبریں