( زین مدنی ) لالی وڈ انڈسٹری کی سیف سٹی اتھارٹیز کے تعاون سے بننے والی فلم ” دال چاول “سات دن میں ہی بری طرح فلاپ ہوگئی، متعدد سینما گھروں نے فلم دال چاول کی جگہ انگلش فلموں کو شوز دینا شروع کردیئے۔
پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز کے تعاون سے بننے والی فلم دال چاول جسے چار اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا تھا بری طرح فلاپ ہوگئی ہے۔ فلم کو پنجاب پولیس کا امیج مثبت انداز میں دکھانے اور پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بنایا گیا تھا جس میں نئے اداکار احمد صفیان اور ماڈل مومنہ اقبال نے مرکزی کردار ادا کیا جو شائقین فلم کو نہ بھایا۔
فلم کو سی او او سیف سٹی اتھارٹیز اکبر ناصر نے پروڈیوس کیا اور اس کے گانے بھی کمپوز کئے جبکہ اویس خالد نے فلم کی ڈائیریکشن کی۔ فلم کو متعدد سینما گھروں نے اپنی سکرینز سے نکال کر ان کی جگہ دوسری فلموں کے شوز لگانا شروع کردیئے ہیں۔