حکومت کی کفایت شعاری مہم، سرکاری محکمے پر تالے ڈالنے کا فیصلہ

12 Oct, 2018 | 11:33 PM

Arslan Sheikh

علی عباس: روزگارکے وعدوں پر اقتدار میں آنے والی تبدیلی سرکارکی سرکاری ملازمین سے چھیڑ چھاڑ، محکمہ بہبود آبادی کے ویلفیئر سینٹر پراجیکٹ پر تالے ڈالنے کا فیصلہ، پراجیکٹ ختم ہونے پر ملازمین کو گھر بھیج دیا جائے گا، تین ہزار سرکاری ملازمین چولہے ٹھنڈے پڑنے کی فکر میں مبتلا ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پراجیکٹ پوسٹوں پر کام کرنے والوں کے لیے بری خبریں آنا شروع ہو گئی ہیں اور کفایت شعاری کی مہم میں حکومت پنجاب نے ملازمین کی ڈاؤن سائزنگ شروع کردی، پنجاب حکومت نے محکمہ بہبود آبادی کے ویلفیئر سنٹر کا پراجیکٹ بند کرنے کی منظوری دے دی، پراجیکٹ بند ہونے سے تین ہزار سے زائد ملازمین فارغ ہو جائیں گے۔

دوسری جانب پنجاب حکومت نے دسمبر 2018 تک پراجیکٹ کی توسیع میں منظوری دیتے ہوئے ملازمین کو بھی آگاہ کر دیا ہے کہ انہیں قوانین کے مطابق اب پراجیکٹ بند کرکے نوکری سے فارغ کر دیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ پراجیکٹ ختم ہوگا تو ملازمین کا کنٹریکٹ بھی ختم ہو جائے گا، ملازمین کا کہنا تھا کہ اگر حکومت اس پراجیکٹ کو جاری رکھے تو ان کا روزگار بھی چلتا رہے گا۔

مزیدخبریں