خواجہ برادران کے نام بلیک لسٹ میں شامل

12 Oct, 2018 | 11:22 PM

Shazia Bashir

 سعود بٹ: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کے نام بلیک لسٹ میں ڈال دیئے گئے ہیں۔

سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیر صحت پنجاب سلمان رفیق کے خلاف پیرا گون ہاؤسنگ اسکینڈل کی تحقیقات جاری ہیں۔نیب نے وزارت داخلہ سے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے نام بلیک لسٹ کرنے کی درخواست کی تھی۔جس کے بعد دونوں بھائیوں خواجہ سعد رفیق، خواجہ سلمان رفیق کو بلیک لسٹ کردیا ہے جس کا ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نیب لاہور کی جانب سے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈائریکٹوریٹ کو ایک خط تحریر کیا گیا جس میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے پاسپورٹ بلاک کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔دوسری جانب نیب نے دونوں بھائیوں کو پوچھ گچھ کے لیے طلب بھی کر رکھا ہے۔نیب لاہور خواجہ سعد رفیق کو دو بار طلب کر چکا مگر وہ حاضر نہیں ہوئے۔ 

نیب لاہور نے خواجہ سعد رفیق کو 16 اکتوبر کو تیسری بار طلب کیا ہے۔

مزیدخبریں