سادیہ خان: پنجاب وویمن کمیشن کا تعلیمی اداروں کی طالبات کو مارشل آرٹ سیکھانے کا فیصلہ، کالجز اور یونیورسٹیوں میں طالبا ت کو سیلف ڈیفنس کی تربیت بھی دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن پنجاب وویمن کمیشن فوزیہ وقار کاکہنا تھا کہ پروفیشل مارشل آرٹ، فزیکل ایجوکیشن اور سپورٹس ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی، لڑکیوں کو سیلف ڈیفنس کی تربیت دینے کا مقصد ہے کہ وہ خود کو پروٹیکٹ کر سکیں، معاشرتی مسائل سے لڑنے کے لیے خواتین کا فزیکلی تربیت یافتہ ہونا ضروری ہے، مارشل آرٹ اور فزیکل ٹرینگ کا آغاز لاہور کے مختلف تعلیمی ادروں سے کیا جائے گا، لاہور کے بعد پنجاب بھر میں خواتین کو ٹریننگ دی جائے گی۔