یاور ذوالفقار: این اے 71 گجرات سے ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی عابد رضا کی نااہلی کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی سے جواب طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل کے جسٹس مامون الرشید نے ناکام امیدوار محمد الیاس چوہدری کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عابد رضا آئین کے آریٹکل باسٹھ اور تریسٹھ پر پورا نہیں اترتے، عابد رضا کے خلاف مقدمات زیرسماعت ہیں۔
درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ ریٹرننگ آفیسر نے این اے 71 سے ن لیگی امیدوار عابد رضا کو دھاندلی سے کامیاب قرار دیا، وکیل نے استدعاکی کہ عدالت عابد رضا کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کوکالعدم قرار دتے ہوئے این اے 71 میں دوبارا الیکشن کروانے کا حکم جاری کرے، عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد نوٹس جاری کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی سے جواب طلب کر لیا۔