پیپلز پارٹی کا لاہور کے چاروں حلقوں سے امیدواروں کی دستبرداری کا اعلان

12 Oct, 2018 | 07:39 PM

Shazia Bashir

 خان شہزاد: پیپلز پارٹی اورمسلم لیگ (ن) میں ضمنی انتخابات کی ایڈجسٹمنٹ، پی پی پی نے تاندلیانوالا کے علاوہ  پنجاب سے تمام امیدوار دستبردارکردیئے۔

پیپلز پارٹی نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد لاہور کے چاروں حلقوں سے اپنے امیدواروں کی دستبرداری کا اعلان کردیا ہے۔ این اے اور پی پی ایک سو تین تاندلیانوالا میں پیپلزپارٹی کے امیدوار انتخاب لڑیں گے۔(ن) لیگ انتخابی ایڈجسٹمنٹ کے تحت سندھ  سے پی پی پی کے حق میں امیدوار دستبردار کر چکی ہے۔

آج پیپلزپارٹی پنجاب کے امیدواروں کی بھی (ن)  لیگ کے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا گیا ہے۔ این اے ایک سو تین پر شہادت بلوچ پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر انتخاب لڑیں گے۔ ایڈجسٹمنٹ کے تحت پی پی ایک سو تین پر بھی پی پی امیدوار عظمت کھرل دستبردار نہیں ہوں گے۔

مزیدخبریں