سپریم کورٹ بار انتخابات کیلئے امیدواروں کی غیر حتمی فہرست جاری

12 Oct, 2018 | 07:22 PM

Arslan Sheikh

یاور ذوالفقار: چئیرمین الیکشن بورڈ سپریم کورٹ بار افراسیاب خان نے سپریم کورٹ بار انتخابات 2018 تا 2019 کے لئےامیدواروں کی غیر حتمی فہرست جاری کر دی۔

لسٹ کے مطابق سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں صدر کی نشست پر علی احمد کرد اور امان اللہ میں ون ٹو ون مقابلہ ہوگا، نائب صدر پنجاب کی نشست پر طیب ناصر محمود جعفری اور کرامت علی ملک امیدوار ہیں، نائب صدر کے پی کے کی نشست پر خالد انور آفریدی اور خان افضال خان ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گے۔

 نائب صدر سندھ کی نشست پر خلیق احمد اور صلاح الدین خانکے درمیان مقابلہ ہوگا، نائب صدر بلوچستان کی نشست پر نصیب اللہ اچکزئی اور سید سلیم امیدوار ہیں جب کہ ایڈیشنل سیکرٹری کی نشست پر تین امیدوار آمنے سامنے ہیں۔

  ایڈیشنل سیکرٹری کی نشست پر احسن حمید، جاوید مسعود اور قاضی شہریار میں مقابلہ ہوگا اور فنانس سیکرٹری کی نشست پر علی احمد رانا اور محمود احمد مد مقابل ہوں گے۔

                                                                                                                 

مزیدخبریں