محکمہ سکول ایجوکیشن  کی ایک اور ناکامی سامنے آگئی

12 Oct, 2018 | 06:32 PM

Arslan Sheikh
Read more!

جنید ریاض: محکمہ سکول ایجوکیشن کی داخلہ مہم بری طرح متاثر، رواں سال سکولوں میں بچوں کے داخلوں کی تعداد میں کمی، محکمہ سکول ایجوکیشن کو داخلوں کا ہدف پورا کرنے کے لیے 31 اکتوبر تک صوبہ بھر کے سکولوں میں 17 لاکھ بچے مزید داخل کرنا ہوں گے۔  

تفصیلات کے مطابق پرائمری، مڈل اور ہائی سکولوں میں گذشتہ سال کی نسبت بچوں کے داخلے کم ہوئے ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق پرائمری سکولوں کے داخلوں کا ہدف 92 لاکھ رکھا گیا صرف 78 لاکھ بچے داخل ہوسکے جب کہ ہائی سکولوں میں بچوں کے داخلوں کا ہدف 42 لاکھ رکھا گیا صرف 39 لاکھ بچے داخل ہوئے۔

 رواں سال پنجاب کے سکولوں میں داخلوں کا ہدف 1 کروڑ 35 لاکھ رکھا گیا جن میں سے صرف 1 کروڑ 17 لاکھ بچے داخل ہوئے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کو رواں سال داخلوں کا ہدف پورا کرنے کے لیے 31 اکتوبر تک مزید 17 لاکھ بچوں کا داخلہ کرنا ہوگا۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں داخلوں کا ہدف پورا کرنے کے لیے 40 سے 50 ہزار بچے مزید داخل کرنا ہوں گے، بچوں کے داخلوں کے ہدف پورا کرنے کے حوالے سے محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ سکولوں میں بچوں کے داخلوں کا سلسلہ جاری ہے، 31 اکتوبر تک داخلوں کا ہدف پورا کرلیا جائے گا۔         

مزیدخبریں