لاہور میں تین روزہ بیلڈ پاکستان ایکسپو کا انعقاد کیا گیا

12 Oct, 2018 | 05:34 PM

Shazia Bashir

درنایاب: ایکسپو سینٹر لاہور میں تین روزہ بیلڈ پاکستان ایکسپو کا انعقاد کیا گیا، ایکسپو میں میڈ ان پاکستان پراڈکٹ کی حامل کنسٹرکشن انڈسٹریز نے بھرپور حصہ لیا۔  

تفصیلات کے مطابق تین روزہ ایکسپو میں متعدد کنسٹرکشن انڈسٹریز نے حصہ لیا اور اپنے اسٹالز لگائے، ایکسپو میں کلیننگ اینڈ ویسٹ مینجمنٹ کانفرنس 2018 کا انعقاد بھی کیا گیا، جہاں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے صفائی پلان سے شرکا کو آگاہ کیا، جبکہ ایکسپو کا مقصد کنسٹرکشن انڈسٹری کے شعبے کو وسعت دینا ہے۔

ایکسپو میں آنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ اس طرز کی نمائش کا انعقاد ہونا چاہیئے جس سے ملک ترقی کرے۔

لاہور چیمبر کے صدر الماس حیدر کا کہنا تھا کہ قومی سطح ہر اس قسم کی نمائش مقامی انڈسٹری کو مضبوط کرے گی ۔ حکومت پاکستان کا پچاس لاکھ گھروں کا پلان اوراس شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری کیلئے اس طرز کی ایکسپو کا ہونا خوش آئند اقدام ہے۔    

مزیدخبریں