موسم سرما کی آمد، سکولوں کے اوقات کار تبدیل

12 Oct, 2018 | 05:15 PM

Sughra Afzal
Read more!

(جنید ریاض) طلبا کیلئے اہم خبر،  محکمہ سکول ایجوکیشن نے موسم سرما کی آمد کے پیش نظر  سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے. سنگل شفٹ سکول میں تدریسی عمل کا آغاز صبح ساڑھے آٹھ بجے ہوگا جبکہ چھٹی اڑھائی بجے ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سکولوں میں موسم سرما کے حوالے سے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔ اب سنگل شفٹ والے سکول سردیوں میں صبح 8:30 پر لگیں گے جبکہ چھٹی 2:30 پر ہوگی۔ لڑکیوں کے سکول پندرہ منٹ پہلے لگیں گے اور چھٹی بھی پندرہ منٹ پہلے ہوگی۔

ڈبل شفٹ والے سکول 7 بجے لگیں گے اور چھٹی 12 بجے ہوگی۔ سکولوں کی دوسری شفٹ ساڑھے بارہ بجے لگی اور چھٹی 5بجے ہوگی۔ نئے اوقات کار کا اطلاق پیر 16 اکتوبر سے ہوگا۔

مزیدخبریں