جونیئر کلرکوں کیلئے بڑی خوشخبری

12 Oct, 2018 | 04:56 PM

Sughra Afzal

(رائو دلشاد) میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ترقی کے منتظر 10 کلرکوں کیلئے اچھی خبر، گریڈ 14 میں ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹاؤن ہال میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 10ترقی کے منتظر جونئیر کلرکس کو 14واں سکیل مل گیا۔ ترقی ملنے والوں میں محمد عامر مظفر، محمد افضل، شاہد محمود خواجہ، محمد اشتیاق الرحمن، عابد حسین، محمد شہباز، محمد عمر مطین احمد صدیقی، عبدالخالق اور ارشد علی شامل ہیں.

 لارڈ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر جاوید کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ انکوائری امین اکبر چوپڑا نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ترقی پانے والے کلرکس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

مزیدخبریں