ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کی جمہوریہ چیک کے ہم منصب سےملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی جمہوریہ چیک کے ہم منصب سےملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  وزیراعظم شہبازشریف کی دورہ آذر بائیجان کے دوران جمہوریہ چیک کے وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے جس دوران باہمی تعاون کےفروغ،اقتصادی ترقی،علاقائی وعالمی چیلنجزسےنمٹنےکیلئےتعاون پرگفتگو کی گئی ۔

  وزیر اعظم شہباز شریف کی باکو میں عالمی رہنماؤں کے کلائیمیٹ ایکشن سربراہی اجلاس کے موقع پر جمہوریہ چیک کے وزیر اعظم پیٹر فیالا (Petr Fiala) سے ملاقات ہوئی۔   ملاقات کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان دیرینہ تعلقات کا ذکر کیا جو دوطرفہ اور کثیرالجہتی شعبوں پر محیط ہیں۔

  دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے مواقع بالخصوص اقتصادی ترقی اور مشترکہ علاقائی اور عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے تعاون پر گفتگو کی،اوراقتصادی ترقی اور خوشحالی کے لیے تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کے  سٹریٹجک محل وقوع اور وسطی ایشیا کے گیٹ وے کے طور پر استعداد پر بھی روشنی ڈالی، چیک کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونے کی دعوت دی۔

  وزیر اعظم  نے اس بات پر بھی  زور دیا کہ موسمیاتی تبدیلی حالیہ دور اہم ترین مسائل میں سے ایک ہے جس کے لیے اجتماعی عالمی اقدامات کی ضرورت ہے۔  انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں سے ایک ہونے کے باوجود ماحولیاتی استحکام اور موسمیاتی اثرات سے بچاؤ کے اقدامات کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔  وزیر اعظم نےکہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے مؤثر طریقے سے نمٹنے، گرین انرجی کو فروغ دینے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے  جمہوریہ چیک سمیت بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون ضروری ہے