ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باراتیوں کی بس کےحادثہ میں26 افراد جاں بحق، دولہا مرنے والوں میں شامل

باراتیوں کی بس کےحادثہ میں26 افراد جاں بحق، دولہا مرنے والوں میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: دیامر کے علاقے میں باراتیوں کی کوسٹر بس کے دریائے سندھ میں گرنے کے حادثہ میں 26 افراد جاں بحق ہوئے ہیں  جن میں دولہا بھی شامل ہے اور  دلہن شدید زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔  

 سرکاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گلگت کے علاقے تھلیچی کے مقام پر بارارتیوں سے بھری کوسٹر حادثے میں 26 افراد جاں بحق ہوئےہیں،کوسٹر حادثے میں جاں بحق خواتین سمیت مزید 14 افراد کی میتیں دریا ئے سندھ سے نکالی گئی ہیں، حکام نے کہا ہے کہ کوسٹر حادثے میں 12 افراد  ہنوز لاپتہ ہیں جن کے بارے میں خدشہ ہے کہ ان کے زندہ بچنے کا کوئی امکان نہیں۔ ان کی لاشیں دریا ئے سندھ میں تلاش کی جارہی ہیں۔ 

باراتیوں کی کوسٹر بس دریا میں  گر جانے کے حادثہ میں  چکوال سے دلہن لینے کے لئے جانے والے  دلہا عامر عباس، ان کی والدہ اور  بھائی  جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ دیگر 22 باراتی بھی موت کے منہ میں چلے گئے۔ دلہن  شدید زخمی ہے جسے  ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،باراتیوں کو لیکر جانے والی کوسٹر میں 27 مسافر سوار تھے ۔

ابتدائی اطلاعات میں بتایا گیا تھا کہ دیامر میں باراتیوں سے بھری کوسٹر دریا میں گرنے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 22 لاپتہ ہو گئے۔ بعد مین ریسکیو اہلکاروں نے14 مرنے والوں کی لاشیں تیز رفتار دریا سے نکال لیں۔ حادثہ میں صرف ایک زخمی لڑکی بچ سکی جو بدقسمت دلہن ہے۔

یہ بس استور سے  دلہن، دولہا اور باراتیوں کو لیکر چکوال جا رہی تھی۔  تھلیچی کے مقام پر بس ڈرائیور کنٹرول برقرار نہ رکھ سکا اور بس دریا  میں گر گئی۔ حادثہ میں مرنے والوں میں کم از کم پانچ خواتین اور کئی بچے بھی شامل ہیں۔  ریسکیو اہلکاروں کو 14 لاشیں دریا سے تلاش کرنے کے لئے کئی گھنٹے کوشش کرنا پڑی، باقی لاشوں کی تلاش کا کا کام بدھ کے روز دوبارہ شروع کیا جائے گا۔  

حادثہ کا شکار ہونے والی  کوسٹر  بس گلگت بلتستان کے ضلع استور کے گاؤں پریشنگ سے راولپنڈی  واپسی کےلئے روانہ ہوئی تھی۔  کوسٹر میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 25 افراد سوار بتائے گئے  تھے، تمام لاشیں ملنے کے بعد ریسکیو اور ہسپتال ذرائع کی مدد سے بنائی گئی سرکاری رپورٹ میں تصحیح کی گئی اور بتایا گیا کہ گاڑی میں 27 افراد سوار تھے جن میں سے ایک دلہن ہی زندہ بچی۔  

وزیر داخلہ محسن نقوی کا اظہار افسوس

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے گلگت بلتستان میں کوسٹر  حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔

محسن نقوی نےجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی ،انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔