کرتارپور آج بھارتی سکھ اور پاکستان کے درمیان محبت کا باب ہے؛ صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ

12 Nov, 2024 | 10:32 PM

 ابراہیم قریشی : صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی سکھ یاتریوں سے ملاقات ہوئی۔ 

صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ  نے کہا یہ وہ برصغیر ہے جہاں پنجابی حکمرانوں نے اپنا لوہا منوایا، سکھوں کی دلی وابستگی ننکانہ صاحب سے وابستہ ہے،حکومت سکھ برادری کو مکمل سہولیات فراہم کررہی ہے، کرتارپور آج بھارتی سکھ اور پاکستان کے درمیان محبت کا باب ہے،پاکستانی جو مان سکھوں کو دیتے ہیں وہ اپنی مثال آپ ہیں، ، ہم پاکستان میں بھی سکھ قوم کی ثقافت کے محافظ ہیں، پاکستان کے بارے میں منفی پروپیگنڈا کیا جاتا ہے،پاکستان میں کوئی سکھ کمیونٹی کی بے حرمتی نہیں کی جاتی ہے، یہ ملک آپ کا ہے حکومت آپ کے ساتھ عوام آپ کے ساتھ ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے جس طرح گردوارے کو سجایا گیا وہ تاریخ میں پہلی بار ہے،

مزیدخبریں