ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت کے ساتھ تعلقات سنوارنے میں مجھے کوئی دقت نظر نہین آتی، نواز شریف

Nawaz Sharif, City42 , ICC Champions Trophy, Pakistan Cricket Board, PCB, Mohsin Naqvi, Zaka Ashraf, Najam Sethi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ بھارتی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان ضرور آنا چاہیے  تھا، اگر کوئی  معاملات ماضی میں بگڑے ہیں تو انہیں سنوارنے کی ضرورت ہے، انہیں سنوارا جا سکتا ہے، مجھے تو کوئی دقت نظر نہیں آتی۔

نوازشریف نے جنیوا سوئٹزرلینڈ سے لندن آنے کے بعد پاکستانی میڈیا سکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جینیوا سے ہم لندن پہنچے ہیں ،الحمدللہ سب خیریت ہے۔

نواز شریف نے بھارت کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے پاکستان نہ آنے کی خبروں کے متعلق کسی کے سوالے کے جواب میں کہا،  اچھی بات ہوتی بھارتی ٹیم پاکستان آکر کھیلتی، امید ہے جلد ایسا وقت آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ماضی میں تعلقات اگر بگڑے ہیں تو انہیں سنوارنے کی ضرورت ہے، ہمیں کسی سے تعلقات خراب رکھ کے کرناکیاہے۔ بھارت کے ساتھ تعلقات سنوارے جاسکتے ہیں مجھے کوئی مشکل نظر نہیں آتی۔

امریکہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے متعلق نواز شریف نے کہا کہ پاکستان امریکا تعلقات اچھے رہے ہیں اور اچھے رہنے چاہئیں۔

 پی ٹی آئی پر جس کے ساتھ نواز شریف کے بہت برے تعلقات ہیں، تنقید کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ بدقسمتی سے  ایک بدتمیزی کے کلچر کی بنیاد ایک ایسی پارٹی نے رکھی ہے جو پاکستان کے لئے بہت ہی افسوس ناک ہے،اس بدتمیزی کلچر کو انہوں نے اپنی ھکومت کے دوران بھی پروموٹ کیا، اپوزیشن مین ہیں تو اس سے بھی زیادہ پروموٹ کر رہے ہیں، وہ حکومت میں آنے سے پہےل بھی اس کلچر کو پروموٹ کرتے تھے۔  نواز شریف نے کہا، یہ کلچر کی بنیاد رکھنا انتہائی بدنصیبی ہے، گاڑیوں کے پیچھے پیچھے بھاگ رہے ہیں، تعاقب کر رہے ہیں۔

نواز شریف نے پی ٹی آئی کی سابق حکومتوں کے دوران کئے گئے دعووں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا،  پورا ملک دیکھنا چاہتا ہے کہ ڈیڑھ ارب درخت، 50 لاکھ نوکریاں کہاں ہیں ،300 ڈیم کہاں ہیں، ہمیں توکچھ نظر نہیں آتا، کوئی ایک منصوبہ بتادیں جس کا انہوں نے سنگ بنیاد رکھا ہویا افتتاح کیا ہو۔

 بھارتی کرکٹ بورڈ کا چیمپئینز ٹرافی مین کھیلنے کے لئے پاکستان آنے سے بلاجواز انکار

 پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ 3 مارچ 2009 کو لاہور میں طالبان دہشتگردوں کے سری لنکا کی قومی کرکٹ ٹیم پر دہشتگرد حملے کے نتیجہ میں رک گئی تھی۔ اس واقعہ کے وقت لاہور میں نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف کی حکومت تھی۔ اس واقعہ کو بیتے 15 سال ہو چکے ہیں، اس دوران پاکستان دہشتگرد گروہوں کی کمر توڑ کر اپنے شہروں کو دہشتگردی سے تقریباً محفوظ کر چکا ہے۔ بھارت کی سرپرستی میں پاکستان کے اندر دہشتگردی کرنے والے گروہ اب بھی موجود ہیں اور کارروائیاں بھی کرتے ہیں لیکن پاکستان نے مسلسل کوشش کر کے کرکٹ کو پاکستان مین نہ صرف زندہ رکھا بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنی موجودگی کو بھی برقرار رکھا، اب پاکستان میں انترنیشنل کرکٹ مکمل بحال ہو چکی ہے، کرکٹ کھیلنے والے بہترین ملکوں کی قومی ٹیمین کئی کئی بار پاکستان آ کر کھیل چکی ہیں، چیمپئینز ٹرافی سے پہلے پاکستان نے ایشیا کپ کی  میزبانی کی تب انڈیا کی ٹیم نے "سکیورٹی خدشات" کا بہانہ بنا کر پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا، تب  پاکستان کرکٹ بورڈ کے پرانے سربراہوں نجم سیٹھی اور ذکا اشرف نے بھارت کو ایشیا کپ ایونٹ میں شامل رکھنے کی غرض سے اپنی میزبانی میں ہونے والے ایونٹ کے بیشتر میچ ہی بیرون ملک کروا دیئے تھے جہاں پاکستان بس نام کا ہی میزبان تھا حقیقت میں خود بھی مہمان بن گیا تھا۔

 اب پاکستان مین چیمپئینز ٹرافی 2025 کے فروری میں ہونے والی ہے۔ اس کے لئے پاکستان نے خصوصی سکیورٹی انتظامات کئے ہیں اور اپنے تمام کرکٹ انفراسٹرکچر کو بھی اپ ڈیٹ کر کے انترنیشنل معیار کے مطابق جدید ترین بنا لیا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پاکستان مین چیمپئینز ٹرافی کے میچوں کیلئے سکیورٹی انتظامات پر اطمنان کا اظہار کر چکی ہے، تمام دوسرے ممالک کی کرکٹ ٹیمیں کسی خدشہ کے بغیر پاکستان آ رہی ہیں لیکن انڈیا کے کرکٹ بورڈ نے بلاجواز انکار کر کے ضد شروع کر دی ہے کہ پاکستان ایشیا کپ کی طرح چیمپئینز ٹرافی کے ایونٹ کی بھی میزبانی سے عملاً خود کو محروم کر لے اور بھارت کے تمام میچ پاکستان سے باہر کسی دوسرے ملک میں کروائے جائیں۔

اس توہین آمیز ضد پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین اور پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے، جو نہ صرف کرکٹ بلکہ ملک بھر میں داخلی سکیورٹی کے ذمہ دار ہیں، واضح کر دیا ہے کہ پاکستان اپنی میزبانی میں ہونے والی چیمپئینز ٹرافی کے میچ پاکستان سے باہر کروانے کے متعلق سوچے گا بھی نہیں۔  پا کستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے لیے اپنی ٹیم نہ بھیجنے کے بی سی سی آئی کی ہٹ دھرمی کے جواب میں انڈیا کے بغیر ہی چیمپئینز ٹرافی کروانے پر سنجیدگی سے کام کی ابتدا کر دی ہے اور آئی سی سیسے تحریری مطالبہ کیا ہے کہ بھارت کے پاکستان نہ آنے کی تحریری وجوہات سے آگاہ کیا جائے۔ 

 چیمپئنز ٹرافی پر بھارتی ہٹ دھرمی سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھی پریشان ہے کیونکہ سکیورٹی کے متعلق کسی بھی خدشہ کی کوئی گنجائش پاکستان نے نہیں چھوڑی اور آئی سی سی اعلیٰ ترین سطح پر اس ضمن میں اپنےاطمنان کا پہلے ہی اظہار کر چکی ہے۔