جوہرٹاؤن میں ایل ڈی اےکا آپریشن ، 26 پلاٹ واگزار

12 Nov, 2024 | 09:16 PM

 درنایاب : جوہرٹاؤن میں ایل ڈی اے نے  آپریشن کرتے ہوئے  26 پلاٹ واگزار کروا لیے 
ایل ڈی اے  نے ملکیتی پراپرٹی کے تحفظ کیلئے ای ٹو بلاک میں آپریشن کیا ،ایل ڈی اے ٹیموں نے 12، 12 مرلے کے 26 پلاٹ واگزارکرائے،ایل ڈی اے ملکیتی پلاٹس پر عرصہ دراز سے جھگیاں و تجاوزات بنی تھیں۔آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر ہاؤسنگ سیون معظم رشید نے کی،آپریشن میں پولیس، انفورسمنٹ سکواڈ اور بھاری مشینری نے حصہ لیا،

 واضح رہے حکومت اور عدالت کے احکامات کے مطابق ریت کی ٹرالیوں کو ترپال ، تعمیراتی کام کی جگہوں پر پانی کا چھڑکاو کےساتھ ساتھ  تعمیراتی کام کو روک دینے کے احکامات دیے گئے ہیں تاکہ سموگ پیدا نہ ہو مگر  ایل ڈی اے تجاوزات کے نام پر آپریشن سے سموگ میں اضافہ کر رہا ہے ۔

مزیدخبریں