ویب ڈیسک : آئینی بنچز میں مقدمات مقرر کرنے سے متعلق ججز کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے ۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس عائشہ ملک کی عدم دستیابی پر باقی تمام 6ججز پر مشتمل آئینی بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے، آئینی بنچ 14 اور 15 نومبر کو آئینی مقدمات کی سماعت کرے گا،رجسٹرار سپریم کورٹ کو پہلے دائر ہونے والے مقدمات کی لسٹ جاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جسٹس محمد علی مظہر کی کراچی سے واپسی پر کل دوبارہ ججز کمیٹی کا اجلاس ہوگا،جسٹس امین الدین کی سربراہی میں چھ رکنی آئینی بنچ 14 نومبر سے مقدمات کی سماعت کرے گا،آئینی بنچ میں جسٹس جمال مندوخیل،جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس نعیم اختر افغان بھی آئینی بنچ کا حصہ ہونگے۔