ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کنگ خان کو قتل کی دھمکی دے کر بھتہ مانگنے کا انجام

Shah Rukh Khan, Ransomed case, accused Faizan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سپر اسٹار  شاہ رخ خان کو قتل  کی دھمکی دے کر بھتہ مانگنے والے شخص کو پولیس نے  گرفتار کرلیا۔

سپر ہیرو شاہ رخ خان نے ممبئی کی پولیس کو درخواست دی تھی کہ کسی نے ان کو قتل کرنے کی دھمکی دے کر بھتہ طلب کیا ہے۔ پولیس نے اس درخواست پر تفتیش کی اور  ریاست چھتیس گڑھ سے  ایک شخص کو گرفتار کیا جس نے شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر ان سے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

شاہ رخ خان کو دھمکیاں دے کر ان سے پچاس لاکھ رپے اینٹھنے کی کوشش کرنے والا شخص فیضان بظاہر ایک وکیل ہے جس نے اداکار  شاہ رخ خان کو بلیک میل کرنے کے لئے ان پر فرقہ وارانہ دشمنی بھڑکانے کے الزام پر بنی ایک مقدمہ بھی  باندرہ پولیس اسٹیشن میں درج کروایا تھا۔

ملزم فیضان وکیل شاہ رخ کو پریشان کرنے کے لئے اس حد تک گیا کہ اس نے ان کی تیس سال پہل 1003 میں بنی ایک فلم ’انجام‘ کا حوالہ دیا جس میں شاہ رخ کو ایک ہرن کو مارتے ہوئے دکھایا گیا۔ فیضان نے دعویٰ کیا کہ (فلم میں)  شاہ رخ کا ہرن کو مارنے کا عمل یہ عمل " بشنوئی برادری" کے لیے  ناگوار تھا کیونکہ وہ لوگ ہرن کو اپنی مذہبی روایت کے طور پر عزت دیتے ہیں۔

یہ نوٹ کرنا دلچسپی سے خالی نہیں کہ فیضل وکیل" بشنوئی " نہیں  ہے۔ اس نے بشنوئیوں کے نام نہاد "مذہبی وابستگی کو لے کر شاہ رخ پر الزام اس لئے تھوپا کہ اس کا دعویٰ ہے کہ " بشنوئی برادری" کے لوگ اس کے گہرے دوست ہیں۔ 

شاہ رخ خان کو دھمکیاں دے کر بھتہ طلب کرنے والے وکیل فیضان نے گرفتاری کے بعد قتل کی دھمکی دینے کے متعلق یہ عذر پیش کیا کہ بشنوئی برادری سے اس کی گہری دوستی ہے، ہرنوں کی حفاظت کرنا ان  (بشنوئیوں) کے مذہب میں ہے لہٰذا اگر کوئی مسلمان ہرن کے بارے میں ایسا کچھ کہے تو یہ قابل مذمت ہے، اس لیے اس نے شاہ رخ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

انڈیا کے این ڈی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پولیس اس معاملہ کی سنجیدگی سے تحقیقات کر رہی ہے کہ کیا یہ وکیل اکیلا ہی دھمکیاں دے رہا تھا یا اس کا تعلق کسی گروہ سے ہے۔ پولیس نے شاہ رخ خان کی سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے۔ حال ہی میں بشنوئی گینگ کے ایک کارندے کی سابق وزیر بابا صدیقی کے قتل کے الام میں گرفتاری اور اداکار سلام خان کو بشنوئی گینگ کی مسلسل دھمکیوں کے تناظر میں اس وکیل کا " بشنوئی برادری" کے ضذبات مجروح ہونے کے دعوے کے ساتھ سپر سٹار شاہ رخ خان کو دھمکیاں دے کر بھتہ مانگنا پولیس کو اس معاملہ کی گہری تحقیقات کرنے پر اکسا رہا ہے۔ 

شاہ رخ خان کو ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر دیکھنے کے لئے ہزاروں مداح اکٹھے ہوتے ہیں اور وہ بہت محدود پبلک لائف میں جہاں جاتے ہیں ان کے مداح ان کا گرم جوشی سے استقبال کرتے ہیں، دھمکیاں دینے والے وکیل کو حوالات میں پہنچا کر شاہ رخ خان نے بتایا ہے کہ وہ رئیل لائف میں فلموں جیسے ہیرو بھلے ہی نہ ہوں لیکن دب جانے والے بزدل بہرحال نہیں ہیں۔