ویب ڈیسک: سموگ کی ابتر صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے سکولوں میں 1 ماہ کیلئے مزید چھٹیاں تجویز کی جا رہی ہیں۔
پنجاب میں تعلیمی سال صرف 120 دنوں تک محدود رہ گیا جبکہ عالمی معیار کے مطابق تعلیمی سال 245 دنوں کا ہونا چاہیے۔ صرف یہی نہیں بلکہ سموگ کی صورتحال کے پیش نظر سکولوں میں مزید چھٹیاں متوقع ہیں ،پہلی بار نومبر کے آغاز میں ہی چھٹیاں دے دی گئی تھیں،گزشتہ کچھ سالوں سے موسم سرما کی چھٹیوں بھی زیادہ ہو رہی ہیں۔آئندہ ماہ دسمبر میں ہونیوالی موسم سرما کی چھٹیاں بھی قریب ہیں۔ سموگ کے باعث پنجاب کے مزید 5 ڈویژنز ڈی جی خان، ساہیوال، سرگودھا، بہاولپور اور راولپنڈی ڈویژن میں بھی سکولز بند کئے گئے ہیں۔ نجی ٹیوشن سنٹرز بھی بند رکھے جائیں گے جبکہ بارہویں جماعت تک تمام سکولوں میں تدریسی عمل آن لائن ہوگا۔
اس حوالے سے وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہےکہ اسموگ کے بڑھتے اثرات کےپیش نظر تمام اضلاع میں سکول بند کررہے ہیں،فیصلہ اضلاع کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کی روشنی میں کیاگیا۔رانا سکندر حیات نےکہا کہ تعلیمی نقصان کا احساس ہے لیکن تعلیمی ادارے بند کرنے کا اقدام مجبوراً اٹھارہے ہیں،بچوں کو مہلک اثرات سے بچانے کےلیے یہ انتہائی فیصلہ کرنا پڑا، آن لائن تدریس میں مشکلات کے پیش نظر متبادل حکمت عملی جلد لارہے ہیں۔
یاد رہے کہ ایک عام ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) لیول 0 سے 50 ہے جسے صحت کیلئے اچھا سمجھا جاتا ہے تاہم دیگر AQI لیولز ہیں جو انسانی صحت کیلئے خطرناک بھی ہوسکتے ہیں،51 سے 100تک انسانی کیلئےمعتدل پسند جس کا مطلب ہے کہ ہوا کا معیار قابل قبول ہے لیکن کچھ لوگوں کو صحت کی معتدل پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،101سے 150تک حساس گروپوں کے لیے غیر صحت بخش، جس کا مطلب ہے کہ حساس گروپوں کے ارکان صحت کے اثرات کا تجربہ کر سکتے ہیں۔
151 سے 200غیر صحت مند ہوا جس کا مطلب ہے کہ ہر کوئی صحت کے اثرات کا تجربہ کرنا شروع کر سکتا ہے،201 سے 300بہت غیر صحت بخش جس کا مطلب ہے کہ ہر شخص صحت کے زیادہ سنگین اثرات کا سامنا کر سکتا ہے۔
301 سے 400خطرناک جس کا مطلب ہے کہ ہنگامی حالات کی صحت کی وارننگ اور پوری آبادی کے متاثر ہونے کا زیادہ امکان ہے، AQI کی سطح رنگوں سے منسلک ہوتی ہے، جس میں اچھے کیلئے سبز، اعتدال پسند کیلئے پیلا، حساس گروپوں کیلئے نارنجی،غیر صحت مندکیلئے سرخ، بہت غیر صحت مندکیلئےجامنی، اور مضر صحت کیلئےمیرون ۔