ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی نے حکومتی ہدایات پر آئی سی سی کو خط کا جواب دے دیا

پی سی بی نے حکومتی ہدایات پر آئی سی سی کو خط کا جواب دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد: پی سی بی نے خط میں بھارت کے انکار کی وجوہات تحریری طور پر مانگی ہیں، پی سی بی نے حکومتی موقف کو سامنے رکھتے ہوئے آئی سی سی کو خط لکھا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی سے دیگر بورڈز سے مشاورت پر زور دیا ہے، حکومت چاہتی ہے کہ بھارت پاکستان میں نہیں کھیلتا تو پاکستان بھی کسی ایونٹ میں بھارت سے نہیں کھیلے گا۔

قبل ازیں پاکستان نےبھارت کو کرارا جواب دینے کا فیصلہ کیا،آئندہ کسی آئی سی سی ایونٹ میں بھارت کیخلاف نہ کھیلنے کاپلان زیر غور ہے،اس حوالے سےوفاقی حکومت نے پالیسی گائیڈلائنزسے پی سی بی کوآگاہ کردیا۔

بتایا گیا تھا کہ بورڈ آئی سی سی کو خط لکھ کربی سی سی آئی کے انکار کی وجوہات پوچھے گا، سری لنکا یا ویسٹ انڈیز کو بلانے کیلئے کام کیا جائے،حکومت نے ہدایات جاری کردیں،بھارتی کرکٹ بورڈ سے انکار کی ٹھوس وجہ پوچھی جائے گی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق پاک بھارت ٹاکرا پاکستان کے بغیر ممکن نہیں ہے،منافع صرف بھارت کی وجہ سے نہیں بلکہ پاکستان کی موجودگی سے بھی ہے،وفاقی حکومت نے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر کسی اور ٹیم کو مدعو کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔
وفاقی حکومت نے کہا بھارتی ٹیم اگر نہیں آرہی تو سری لنکا یا ویسٹ انڈیز کو بلانے کیلئے کام کیا جائے۔