ویب ڈیسک: محکمہ ایکسائز نے وینٹی پلیٹس کے لئے درخواستیں وصول کرنا شروع کردیں، شہری ای آکشن ایپ میں وینٹی پلیٹ پورٹل پر من پسند نام کی درخواست جمع کرواسکتے ہیں۔
ایکسائزحکام کے مطابق پہلے دن ابھی تک 60 درخواستیں موصول ہو گئی ہیں، پلاٹینم کیٹگری میں 57 ،گولڈ کیٹگری میں 3 درخواستیں موصول ہوئیں، کارپوریٹ کیٹگری میں تاحال ایک بھی درخواست موصول نہیں ہوئی۔
پلاٹینم کیٹگری میں 8 الفاظ و نمبرز پر مشتمل پلیٹ کی بنیادی قیمت 50 لاکھ ،گولڈ کیٹگری میں 6الفاظ و نمبرز پر مشتمل پلیٹ کی بنیادی قیمت5 لاکھ مقرر کی گئی، کارپوریٹ کیٹگری میں نیشنل وملٹی نیشنل کمپنیز1کروڑجمع کروا کر آکشن میں حصہ لے سکیں گی۔
ای آکشن میں ڈیمانڈ کےمطابق نمبر ڈالنے کےبعد3 روز میں بنیادی فیس جمع کروائی جائے گی، عمر شیر چٹھہ کا کہناتھاکہ دئیے گئے نمبرز کو 6 رکنی سکروٹنی کمیٹی منظوری کے بعد ای آکشن میں ڈالے گی،
15روز ای آکشن میں مقابلے زیادہ ریٹ دینے والے کونمبرز جاری کئے جائیں گے،پہلی ای آکشن کا باضابطہ افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب سے کروا کر نمبر پلیٹس دی جائیں گی۔