ویب ڈیسک:بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان ان دنوں حیدرآباد میں اپنی آنے والی فلم ’ سکندر‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جبکہ اداکار کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کا بھی سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں فلم سکندر کے سیٹ سے سلمان خان کے لُک کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جوکہ مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
اپنے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار ارون مہشیٹی نے فلم سکندر کے سیٹ سے دبنگ خان اور اپنی اہلیہ مالیک کی ایک تصویر شیئر کی،انسٹاگرام پر ارون کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں اُنہیں ڈرائیور کی وردی میں ملبوس، دبنگ خان کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بگ باس 17 سے شہرت پانے والے ایکٹر ارون، دبنگ خان کی فلم‘ سکندر‘ کے ساتھ بڑے پردے پر ڈیبیو کرنے میں مصروف ہیں جس کے لئے وہ بہت پر جوش ہیں۔