مناہل ملک کے بعد پاکستان کی ایک اور معروف ٹک ٹاکر کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

12 Nov, 2024 | 02:52 PM

Ansa Awais

ٹک ٹاکر مناہل ملک کی فحش ویڈیو لیک ہونے کے پورے ایپی سوڈ کے بعد حال ہی میں پاکستان کی ایک اور معروف ٹک ٹاکر  امشا رحمان کی نازیبا ویڈیو ز  آن لائن منظر عام پر آئی ہے، جس نے سوشل پلیٹ فارمز پر ایک اور تنقید اور تنازع کی لہر کو جنم دے دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی کلپ میں امشا کو ایک دوست کے ساتھ ایک انتہائی نجی  لمحے میں دیکھا جاسکتا ہے جوکہ  صارفین کی جانب سے خاصی توجہ حاصل کررہی ہے۔

 یہ ویڈیو تیزی سے مختلف سوشل میڈیا چینلز پر وائرل ہو گئی، جس پر  سوشل میڈیا کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے، ویڈیو پر بات کرتے ہوئے صارفین ٹک ٹاکر کی رازداری کی خلاف ورزی پر تنقید کرتے ہوئے مجرموں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔

امشاء رحمان کا ردعمل
اپنی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر ٹک ٹاکر امشا رحمان کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا تاہم انہوں نے اس تمام واقعے پر اپنے دفاع میں انسٹاگرام اور ٹِک ٹاک اکاؤنٹس کو غیر فعال کرنے کا انتخاب کیا ہے۔

امشا کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹس کو ڈی ایکٹیویٹ کرنے پر ان کے  مداح اس پوری ناخوشگوار کے بعد ٹک ٹاکر کی مینٹل ہیلتھ کے بارے میں فکر مند اور  پریشان ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں  اپنی لپ سنکنگ ویڈیوز کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی ٹک ٹاکر مناہل ملک اپنی 10 نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کی بدولت ایک مرتبہ پھر سے ‘ٹاک آف دی ٹاؤن‘ بن گئی تھیں۔

ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوال بلکہ  مناہل ملک کی بے ہودہ ویڈیوز مسلسل دوسری مرتبہ منظر عام پر آئیں ہیں، ویڈیوز کے ایک مرتبہ پھر سے منظرِ عام پر آنےکے بعد مناہل کے مداحوں کو شدید جھٹکا لگا ہے۔

واضح رہے کہ مناہل ملک کے بعد امشاء رحمان کی لیک ویڈیو کا یہ ایک اور  واقعہ پاکستانی ٹک ٹاک اسٹارز کی  پرائیویسی کی خلاف ورزیوں کے جاری ہونے والے مسئلے کو اجاگر کرتا ہے، جس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صارفین جلد از جلد کاروائی کو مطالبہ کررہے ہیں۔

مزیدخبریں