ویب ڈیسک: بھارت کے سابق کرکٹر اور کوچ سنجے بنگر کا بیٹا آریان’ ہارمونز ریپلیسمنٹ تھراپی’ آپریشن کرواکے لڑکی بن گیا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنجے بنگر کے بیٹے کی انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ان کی ہارمونل ریپلیسمنٹ تھراپی طویل عرصے سے جاری تھی۔سنجے بنگر کے بیٹے آریان بنگر نے اپنی جنس تبدیل کروانے کے بعد اپنا نام ’عنایا‘ رکھا ہے۔
جنس تبدیلی کے بعد آریان بنگر ( عنایا بنگر) نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جو خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے، انہوں نے ’ہارمونز ریپلیسمنٹ تھراپی‘ کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے، اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ سنجے بنگر کا بیٹا باضابطہ طور پر لڑکی بن چکا ہے۔
آریان بنگر (عنایا) نے سوشل میڈیا پر اپنی جنس تبدیلی کے بعد ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے لڑکی بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔
عنایا بنگر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ’ طاقت میں کمی مگر خوشی حاصل ہو رہی ہے، ابھی راستہ طویل ہے لیکن ہر قدم میں خود کو مزید پانے کا احساس ہوتا ہے۔’
ایک اور پوسٹ میں عنایا بنگر نے لکھا کہ بچپن سے ہی انہیں کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق تھا، وہ اپنے والد کو دیکھ کر بہت خوش ہوتے تھے کیونکہ انہوں نے ملک کی نمائندگی اور کوچنگ کی، ان کو دیکھ کر مجھے بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کا شوق پیدا ہوا۔
آریان نے اپنی ٹرانسفارمیشن کے سفر کو بیان کیا تھا، 23 سالہ ہارمونز ریپلیسمنٹ آپریشن کروانے کے بعد انایا بن گیا ہے، تبدیلی کا یہ سفر دس ماہ پر محیط ہے،آریان (انایا) اب انگلینڈ میں صنعتوں کے مرکز مانچسٹر میں رہتا ہے، اس نے انسٹا گرام پر مہیندر سنگھ دھونی اور وِراٹ کوہلی کے ساتھ تصویریں بھی شیئر کی تھیں۔
آریان (انایا) نے بتایا ہے کہ اُسے غیر معمولی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ میدان میں پریکٹس کے دوران بھی اُس کا تمسخر اڑایا جاتا تھا۔ لوگ اُس کے بارے میں ججمنٹ دیتے نہیں تھکتے تھے۔
انایا کا کہنا ہے کہ کھیلوں سے ہٹ کر بھی اُس کا سفر انتہائی دشوار رہا ہے، اُسے اپنے وجود کو نئے سِرے سے تلاش کرنا پڑا،اس عمل میں اُسے غیر معمولی چیلنجز کا سامنا رہا، لوگ مذاق اڑاتے تھے، طنز کرتے تھے، اس کے نتیجے میں اُسے اپنی زندگی کے حوالے سے مشکل فیصلے کرنا پڑے،انایا نے لوکل کلب کرکٹ میں اسلام جِم خانہ کی نمائندگی کی ہے، علاوہ ازیں اِس لیفٹ آرم بیٹر نے لیسٹر شائر کے ہِنکلے کرکٹ کلب کی بھی نمائندگی کی ہے۔