ویب ڈیسک: قومی ایئرلائن پی آئی اے جدہ ایئرپورٹ پر 100سے زائد مسافروں کا سامان چھوڑ آئی
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے832 100سے زائد مسافروں کا سامان جدہ ایئرپورٹ پر چھوڑ آئی ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ کراچی پہنچنے پر سامان کے حوالے سے بتایا گیا۔ جن مسافروں کا سامان جدہ میں رہ گیا ہے ان میں زیادہ تعداد عمرہ زائرین کی ہے۔ مسافر کراچی ایئرپورٹ پرسامان کیلئے پریشان ہیں۔
مسافروں نے مزید بتایا کہ جدہ ایئرپورٹ پر دو گھنٹے پرواز تاخیر سے آئی۔ مسافروں نے وزیراعظم اوروفاقی وزیر سے پی آئی اے کی نااہلی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جن مسافروں کا سامان گنجائش نہ پونے کی وجہ سے کسی بھی ایئرپورٹ پر رہ جاتا ہے۔ وہ سامان اگلی پرواز سے پہنچایا جاتا ہے۔