ویب دیسک:امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ کے جیتتے ہی بٹ کوائن کی قیمت کو پر لگ گئے،کرپٹو کرنسی پہلی بار 80 ہزار ڈالر سے بڑھ کر 89 ہزار 637 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
گزشتہ روز بٹ کوا ئن کی قیمت 85 ہزار ڈالر تھی جو کہ آج بٹ کر 90 ہزار ڈالر کے قریب پہنچ چکی ہے۔ ٹرمپ کیونکہ کرپٹ کرنسی کے حامی ہیں، اسی وجہ سے سرمایہ کاروں کو امید ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کرپٹو کرنسی کی صنعت کو سپورٹ کرے گی۔
بٹ کو ائن کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک بٹ کوائن کی قدر میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے اور 2024 کے اختتام تک یہ کرنسی ایک لاکھ ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ بٹ کوائن کے علاوہ دیگر کرپٹو کرنسیز بشمول ڈاج کوائن جسے ایلون مسک نے پروموٹ کیا ہے، کی قدر میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے