قیصر کھوکھر : ٍصوبے میں موجود قبرستانوں کی چار دیواری کیلئے محکمہ خزانہ نے گرانٹ جاری کردی۔
پنجاب حکومت نے صوبے کے تمام قبرستانوں میں چار دیواری کرانے کا حکم دیا تھا۔ جس کے بعد صوبے کے بیشتر قبرستانوں کی چار دیواریاں کروا دی گئی تھیں، تاہم کچھ قبرستانوں کی چار دیواری نہیں ہو سکی تھی۔ اب محکمہ خزانہ نے 25 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کر دی ہے۔ جس سے جن قبرستانوں کی چار دیواریاں نہیں ہوں گے، وہ تعمیر کروائی جائیں گے۔ نشے کے عادی افراد اور جرائم پیشہ عناصر نے قبرستانوں کو اپنا مسکن بنا لیا تھا، جس کے تدارک کیلئے حکومت نے چاردیواریاں کروانے کا حکم دیاتھا۔ حالیہ گرانٹ کے اجراء کے بعد صوبے کے تمام قبرستانوں کی چاردیواریاں مکمل ہو جائیں گی۔