ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین کا اہم مطالبہ پورا کرنے کا اعلان کردیا

وزیر داخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین کا اہم مطالبہ پورا کرنے کا اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی رہائشگاہ آمد،چودھری شجاعت کا وفاق سے تمام نئی سٹرکوں کو شہداء کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقہ گلبرگ میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کی،صوبائی وزیر شافع حسین بھی اس موقع پر موجود تھے، چودھری شجاعت حسین نے کوئٹہ ریلوے سٹیشن دھماکے کی شدید مذمت کی اور  شہداء سے اظہار یکجہتی کیا، محسن نقوی اور چوہدری شجاعت حسین نے شہداء کے خاندانوں سےدلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔
چودھری شجاعت  نے وفاق سے تمام نئی سٹرکوں کو شہداء کے نام سے منسوب کرنے کا مطالبہ کیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں تعمیر نئی سٹرکوں کے نام شہداء سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا، وزیرداخلہ کا کہناتھا کہ دیگر صوبوں کے وزراء اعلی سے اس پر عمل درآمد کے لئے بات کی جائے گی۔

شجاعت حسین کا کہناتھا کہ یہ کام شہدائے کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، محسن نقوی نے کہا پاکستان شہداء کی عظیم قربانیوں کا قرض ادا نہیں کر سکتا، شہداء نے اپنے قیمتی لہو سے امن کی آبیاری کی ہے، شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔
قومی ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف 22 برس ون ڈے سیریز میں جیت پر چودھری شجاعت حسین اور چوہدری شافع حسین نے محسن نقوی کو مبارکباد دی،شجاعت حسین نے کہا آپ کی محنت اور کھلاڑیوں کی کارکردگی نے جیت میں اہم کردار ادا کیا، کرکٹ ٹیم اور قوم کو ایسی شاندار فتح کا بہت عرصے سے انتظار تھا۔