ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ کے تدارک کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ نے نئی حکمت عملی تیار کرلی

سموگ کے تدارک کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشاد: محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ کی حکومتی اور عدالتی احکامات کی روشنی میں نئی حکمت عملی تیار،تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور چئیرمین آرٹیز کیلئے نئی ہدایات جاری، سموگ کی وجوہات اور اس کے مہلک اثرات سے متعلق عوامی آگاہی کی کیمپین چلانے کی ہدایت کردی گئی۔

تفصیلات کےمطابق سموگ کے تدارک میں عوامی شعور کو اجاگر کرنے کیلئے میڈیا کے تمام ذرائع استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی، دھواں چھوڑتی گاڑی مالکان و ڈرائیورز سے گاڑی کی فوری سروس یقینی بنوانے کی ہدایت بھی کی گئی۔
دھواں چھوڑتی ایل ٹی وی گاڑیوں کو پہلی بار 2 ہزار جبکہ دوبارہ خلاف ورزی پر 4 ہزار جرمانہ کیا جائیگا،دھواں چھوڑتی بسوں و ٹرکوں سمیت ہر طرح کی ایچ ٹی وی گاڑیوں کیساتھ کوئی نرمی نہ برتنے، مکمل مرمت ہونے تک ایچ ٹی وی گاڑیاں بس اسٹینڈز/ ٹرک اسٹینڈز پر ہی تحویل میں رکھنے،آرٹیز کو ٹرانسپورٹرز اور دیگر اسٹیک ہولڈر کیساتھ ملکر دھواں چھوڑتی گاڑیوں سے نجات کیلئے مشترکہ طور پر لائحہ عمل بنانے اور تمام ڈپٹی کمشنرز/ چئیرمین آرٹیز کو کارروائیوں پر ڈاکومینٹری اور ویڈیوز کی شکل میں ریکارڈ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی۔

 سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی کا کہناتھا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز/چئیرمین آرٹیز کو دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں پر روزانہ اور ہفتہ وار رپورٹ جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا، سموگ سے نجات کیلئے لوگوں کو ساتھ ملا کر چلنا چاہتے ہیں۔