ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹرینوں کی آمد و رفت میں گھنٹوں تاخیر، پریشان مسافر احتجاج پر مجبور

ٹرینوں کی آمد و رفت میں گھنٹوں تاخیر، پریشان مسافر احتجاج پر مجبور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب دیسک:  پنجاب میں جاری سموگ اور دھند کے سبب ٹرینوں کی آمد و رفت میں گھنٹوں تاخیر ہو نے کے باعث  مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
   کراچی میں بھی ٹرینوں کی آمد رفت میں تاخیر کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ کراچی سے سوا 10 بجے پشاور جانے والی خیبرمیل 7 گھنٹے تاخیر کے بعد صبح 5 بجے روانہ ہوئی۔اسی طرح کراچی سے سوا 11 بجے روانہ ہونے والی سکھر ایکسپریس تاحال روانہ نہیں ہوئی۔ ٹرینوں کی تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس کے بعد خیبر میل اور سکھر ایکسپریس کے مسافروں نے کینٹ اسٹیشن پر احتجاج بھی کیا۔
اس حوالے سے پریشان مسافروں کا کہنا ہے کہ ٹرینوں سے متعلق معلومات دینے والا کوئی نہیں ہے۔ سکھر ایکسپریس آئے روز تاخیر سے روانہ ہوتی ہے۔ کینٹ اسٹیشن پر مچھروں کی بہتات ہے۔ خواتین بچے اور بوڑھے بے یارومددگار کینٹ اسٹیشن پر بیٹھے ہیں۔ ریلوے انتظامیہ کہہ رہی ہے ٹکٹ واپس نہیں ہوگا،ٹکٹ ضائع کردو۔

دوسری جانب ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ آفس پاکستان ریلوے لاہور  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شدید دھند اور سموگ کے باعث لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کا شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔