اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ڈالر سستا

12 Nov, 2024 | 11:12 AM

ایاز رانا: انٹر بینک میں  ڈالر مزید سستا ہو گیا  جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا منفی آغاز ہوا۔

 کاروباری ہفتے کے دوسرے دن اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں مندی کا رجحان دیکھا گیا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس 94 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے 100 انڈیکس 93ہزار 558  پرٹریڈ کررہا ہے۔

 واضح رہے گزشتہ روز کاروبار میں تیزی کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا ۔

 دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا ہو گیا ، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت  277 روپے 80 پیسے ہو گئی ہے۔

مزیدخبریں