ویب دیسک: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، شہر لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 7روپے فی کلو کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مرغی کا گوشت آج 7روپے فی کلو سستا ہوا، سرکاری نرخنامے کے مطابق اس کمی کے بعد مرغی کا گوشت 490 روپے کلوہو گیا ہے۔
زندہ مرغی کی قیمت میں بھی 5روپے کلو کمی کے بعد زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 324 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 338 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد فی درجن انڈے 332 روپے کی سطح پر آ گئے ہیں۔