ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

بھارتی فوجی نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 احمد منصور:بھارتی افواج میں خود کشی کا بڑھتا روجحان،مودی کے جنگی جنون اور انتہاپسند سوچ کے باعث بھارتی فوج کے اہلکار خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق حال ہی میں سری نگر کے علاقے شیو پورہ میں سی آر پی ایف کے جوان نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 61 بٹالین سے تعلق رکھنے والے نرمل پال سنگھ نے اپنی سروس رائفل سے یہ انتہائی قدم اٹھایا
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق فوجی افسران اس تشویش ناک صورت حال کی وجہ کمزور قیادت اور سینئر افسران کے نازیبا رویے کو دیتے ہیں،گزشتہ 5 سالوں میں 800 سے زائد بھارتی جوانوں نے بالا افسران کے رویے سے تنگ آکر خودکشی کی۔
بھارتی افواج میں خودکشی کا تناسب کشمیر میں تعینات فوجیوں میں سب سے زیادہ ہے۔