اسموگ کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ،متعدد پروازیں منسوخ

12 Nov, 2024 | 10:37 AM

سعید احمد،احسن عباسی: ملک میں جاری سموگ اور دھند کی لہر کے باعث ملکی اور غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار جبکہ   متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

شہر لاہور میں شدید موسم کی خراب صورت حال  کے بائث 3پروازوں کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ۔ لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز پی اے 430 کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا۔،پرواز 10گھنٹے پندرہ منٹ کی تاخیر سے آج صبح روانہ کی جائے گی۔ لاہور سے مسقط جانے والی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 732 بھی تاخیر کا شکار ہوگئی اب  یہ پرواز پی ایف 732 بارہ گھنٹے 30منٹ کی تاخیر سے آج صبح اڑان بھرے گی۔ لاہور سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 221 بھی تاخیر سے روانہ ہو گی،پرواز پی کے 221 ساڑھے 4گھنٹے کی تاخیر سے آج صبح دبئی کیلئے اڑے گی ۔

 کراچی میں تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث 8پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، منسوخ ہونیوالی پروازوں میں کراچی سے دوحہ قطر ایئر ویز کی پرواز کیوآر 611،کراچی سے لاہور سیرین ایئر کی پرواز ای آر 524،522، کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر کی پرواز ای آر 504،502،کراچی سے اسلام آباد ایئر سیال کی پرواز پی ایف 125،کراچی سے لاہورایئر سیال کی پرواز پی ایف 143،145منسوخ  کی گئی ہیں۔

دوسری جانب  ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جدہ سے ملتان کی غیر ملکی ایئر لائن کی پروازیں ایس وی 800 اور 801 کو منسوخ کر دیا گیا جبکہ پی آئی اے کی ریاض سے لاہور کی پروازیں پی کے 725 اور 726 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔دبئی سے ملتان آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 222 لاہور اتار لی گئی جبکہ کراچی سے لاہور کی پروازوں پی کے 302، 303 اور پی اے 401، 405 میں تاخیر ہوئی ہے۔کراچی سے اسلام آباد کی پروازیں پی کے 308، 301 اور ای آر 503 میں بھی تاخیر ہوئی جبکہ پرواز جی 9563 فیصل آباد سے شارجہ کے لیے 12 گھنٹے تاخیر سے دوپہر 2 بجے روانہ ہو گی۔فیصل آباد سے دبئی کی پرواز ایف زیڈ 392 تین گھنٹے تاخیر سے روانہ ہو گی اور ریاض سے لاہور کی پروازوں ایکس وائی 317، 318 میں 7 گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔

لاہور سے کراچی کی پروازیں پی ایچ 401 اور 405 میں ساڑھے 4 گھنٹے کی تاخیر ہوئی جبکہ دمام سے اسلام آباد کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 246 میں 6 گھنٹے تاخیر اور اسلام آباد سے جدہ کی پرواز پی کے 841 چھ گھنٹے تاخیر سے دوپہر 12 بجے جائے گی۔کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 308 تین گھنٹے کی تاخیر سے شام 7 بجے جبکہ کراچی سے ملتان کی پرواز پی کے 330 مقررہ وقت سے پہلے روانہ کی گئی ہے اور دبئی سے ملتان کی پرواز ایف زیڈ 326 ڈھائی گھنٹے تاخیر سے روانہ ہو گی۔اسلام آباد سے کراچی کے لیے پی کے 301 سوا 4 گھنٹے تاخیر سے دوپہر سوا 2 بجے روانہ ہو گی، جدہ سے سیالکوٹ کی پروازوں پی کے 745 اور 746 میں ڈیڑھ سے دو گھنٹے کی تاخیر ہوئی ہے۔اس کے علاوہ دبئی سے سیالکوٹ کی پروازوں پی ای کے 620 اور 621 میں 4 گھنٹے تاخیر جبکہ سیالکوٹ سے شارجہ کی پرواز جی 953 سات گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔
 

مزیدخبریں