ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

16 نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونگی یا مہنگی؟ بڑی خبر آگئی

16 نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہونگی یا مہنگی؟ بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: 16 نومر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا یا کمی؟ اس حوالے سے مختلف خبریں گردش کررہی ہیں کہ آئی ایم ایف نے حکومت سے نئی شرائط کا مطالبہ کیا ہے جس میں پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھانے کا بھی کہا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے ہیں،آئی ایم ایف کی ٹیم ناتھن پورٹر کی سربراہی میں پاکستان پہنچی اور پہلے دن ٹیکنیکل سطح پر تبادلہ خیال کیا گیا،پہلے روز ہی بات چیت میں پاکستان کو پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس عائد کرنے کے علاوہ لیوی بھی 70 روپے کرنے کی تجویز دے دی گئی ہے۔

  پیٹرولیم مصنوعات پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کی جا رہی ہے، جسے بڑھا کر 70 روپے کرنے کا امکان ہے،اس وقت صفر جی ایس ٹی عائد ہے۔

آئی ایم ایف ٹیم سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ، وزارت خزانہ، سٹیٹ بینک اور وزارت توانائی کے حکام نے ملاقات کی۔اس موقع پرایف بی آر کے اہداف میں کمی کو پورا کرنے پر بات چیت ہوئی، اس کے علاوہ انرجی سیکٹر کی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اگر حکومت آئی ایم ایف کی شرائط کو مدنظر رکھتے اس پر عمل درآمد کرے گی تو 16 نومبر سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے گا جو کہ 30 نومبر تک برقرار رہےگا۔

 واضح رہے کہ آئی ایم ایف کا وفد 15 نومبر تک پاکستان میں رہے گا، جسے پہلی سہ ماہی کی معاشی کارکردگی پر بریفنگ دی جائے گی۔