علی ساہی:پولیس افسران و اہلکاروں کاپروموشن وسروس سٹرکچر بہتربنانے کاعمل تیز,پہلی بارسروس کوٹہ کے تحت سب انسپکٹر سے انسپکٹرز کی بھرتی کے عمل کا آغاز کیا گیا۔
ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کےمطابق سروس کوٹے سےمتعلقہ قوانین میں ترمیم کر دی گئی،86سب انسپکٹر پبلک سروس کمیشن سے سروس کوٹہ کے تحت انسپکٹر بھرتی ہونگے۔
آئی جی پنجاب کی کاوش سے قوانین میں سقم دورکر دئیے گئے،86سب انسپکٹرز کے انسپکٹر بننے سے ایس آئی ،اے آئیز کی مزید آسامیاں خالی ہونگی۔