ثمرہ فاطمہ: افضل آرٹ گیلری کے زیر اہتمام گولڈ کرائسٹ مال ڈی ایچ اے فیز فور میں آرٹ اینڈ کرافٹ کارنیوال سجایا گیا۔
آرٹ اینڈ کرافٹ کارنیوال میں مختلف شہروں سے آئے آرٹسٹوں کے فن پارے نمائش کے لئے رکھےگئے۔ جیولری، دوپٹوں اور بیگز کے ساتھ ریزن سے بنے بہت سے آرائشی اور روزمرہ استعمال کےسامان کے سٹالز بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔
افضل آرٹ گیلری کے زیر اہتمام گولڈ کرسٹ مال میں آرٹ اینڈ کرافٹ کارنیوال میں مختلف شہروں سے آئے آرٹسٹوں نے اپنے فن پارے پیش کیے۔
جیولری، ہینڈ بیگز، دوپٹوں سمیت مختلف سجاوٹی و آرائشی سامان کے اسٹالز لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ آرگنائزر افضل جاوید کا کہنا تھا یہ کارنیول کرنے کا مقصد نوجوانوں کے کام کو سراہنے کے ساتھ ساتھ ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے
سی او او گولڈ کرسٹ مال محمود خان کا کہنا تھا نوجوانوں کے ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے ایسی تقریبات ضروری ہیں۔
کارنیوال میں آئے وزیٹرز کی جانب سے بھی آرٹسٹوں کے کام کو سراہا گیا۔
آرٹ اینڈ کرافٹ کارنیوال چار دسمبر تک گولڈ کرسٹ مال میں جاری رہے گا ۔
فوٹوز: علی عدنان