ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کی سعودی عرب کے فرمانروا سے ملاقات،  پاکستان سے سعودی عرب کو مزید افرادی قوت کی فراہمی پر پیش رفت

Prime minister Shahbaz Sharif, City42 , King Salman of Saudi Arabia, Arab Islamic Conference , City42
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کے شاہ سلمان سے ملاقات کی ہے۔ شاہ سلمان  اور دیگر حکومتی عمائدین سے ملاقاتوں کے بعد پاکستانی میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ دیگر امور کے ساتھ پاکستان سے دعودی عرب کو افرادی قوت کی فراہمی کے اہم معاملہ پر پیش رفت ہوئی ہے۔ پاکستان سے مزید افرادی قوت سعودی عرب بھیجے جانے کے معاملہ پر شہباز شریف پر امید ہیں کہ جلد بہت اچھی خبر پاکستانی عوام کو ملے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، سعودی عرب سے تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے۔

 وزیر اعظم  شہباز شریف نے جو  ریاض میں غزہ کے مسئلہ پر عرب اسلامی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے گئے ہوئے ہیں، آج سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی ہے۔ وزیر اعظم نے سعودی عرب کے وزیر برائے سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح اور ایڈوائزر رائل کورٹ محمد التویجری سے بھی عرب-اسلامک سمٹ کی سائیڈ لائینز پر ملاقات کی،  دونوں ممالک کے درمیان حالیہ اقتصادی تعاون کے حوالے سے  پیشرفت پر تبادلہء خیال  کیا گیا۔
میاں شہباز شریف نے سعودی عرب کے شاہ سلمان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان  دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات ہیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں،  سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے ۔  

 وزیراعظم نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ،سعودی ولی عہدہم منصب شہزادہ محمد بن سلمان کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔  انہوں کہا  کہ سعودی وزیر سرمایہ کاری کے دورہء پاکستان میں تعاون کی 2.8 ارب ڈالر کی جن مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے، ان میں سے 8 پر کام کا آغاز ہو چکا ہے، وزیراعظم نے عرب- اسلامک ممالک کے غیر معمولی سربراہی اجلاس کے انعقاد پر سعودی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا، سعودی عرب میں پرتپاک میزبانی پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف کی سعودی عرب کے فرمانروا سے ملاقات، 

پاکستان سے سعودی عرب کو مزید افرادی قوت کی فراہمی پر پیش رفت

انہوں نے بتایا کہ  ملاقات میں پاکستان سے بڑی تعداد میں ہنر مند افرادی قوت کے لئے سعودی عرب میں روزگار کے مواقع پر تبادلہِ خیال کیا گیا ، اس حوالے سے جلد ایک بڑی پیشرفت متوقع ہے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے شعبوں میں وسیع تر تعاون عملی شکل اختیار کررہا ہے جو انتہائی خوش آئند ہے۔   اکتوبر میں  پاک-سعودی بزنس فورم میں پاکستانی اور سعودی کاروباری اداروں کے درمیان بات چیت نے نئی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کی ہے اور پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو گہرا  کیا ہے۔

 خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کے ذریعے ہونے والی پیش رفت  پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو تیز کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، وزیراعظم نے سعودی عرب کے ویژن 2030 کے حوالے سے  سعودی قیادت کی تعریف کی، سعودی عرب میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار  کر رہے ہیں۔ 

 واضح رہے کہ ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار،  وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود تھے۔