ملیریا کا وار تیزی سےجاری، 24گھنٹوں میں 2 ہزار 248 ملیریا کیسز رپورٹ

12 Nov, 2023 | 05:02 PM

سٹی42: گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران سندھ میں 2 ہزار 248 ملیریا کیسز سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملیریا کے 2 ہزار سے زاید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس میں سے حیدرآباد ڈویژن میں 936، لاڑکانہ میں 716 کیسز ، میر پور خاص میں 263، سکھر میں 214 افراد ملیریا کا شکار ،شہید بینظیر آباد میں 103 ، کراچی میں 16 افراد ملیریا میں مبتلا ہیں۔

رواں سال سندھ میں ملیریا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 80 ہزار 557 ہوگئی ہے،حیدرآباد ڈویژن میں سب سے زیادہ 2 لاکھ 29 ہزار 191 کیسز سامنے آئےجس میں سے کراچی ڈویژن میں سب سے کم 3 ہزار 61 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ملیریا صوبے میں رواں سال دو جانیں لے چکا ہے۔

مزیدخبریں