ویب ڈیسک: مسلم لیگ (ن) کی سینئیر نائب صدر اور چیف آرگنائزرمریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ روشنیوں کے تہوار دیوالی پر ہندو برادری کو بہت مبارک پیش کرتی ہوں۔
مریم نواز شریف نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارک دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی خوشیاں، امن اور ترقی نواز شریف کی قیادت میں ہمیں بے حد عزیز اور مقدم ہے۔ غیرمسلم پاکستانیوں کے حقوق کا تحفظ ہمیشہ سے ہماری روایت رہی ہے۔ اس روایت کو مزید جذبے اور آئین کی روشنی میں آگے بڑھائیں گے۔ غیر مسلم پاکستانیوں کو فیصلہ سازی اور ترقی کے عمل میں مزید مواقع دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں کی ترقی پاکستان کی ترقی اور مظبوطی ہے۔ آج کے دن ہم اقلیتوں کی وطن عزیز کے دفاع، سلامتی اور ترقی کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔