درنایاب:وزیراعلی محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، لاہور کی ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔
نگران وزیراعلی پنجاب کا لاہو رکی 32 بڑی سڑکوں پر عارضی تجاوزات مستقل طورپر دور کرنے کا فیصلہ، ون وے کی خلاف ورزی کے سدباب کے لئے یوٹرن پر ٹائر کلر لگائے جائیں گے اور ٹریفک کی راہ میں حائل تجاوزات فی الفور ختم کی جائیں گی۔
پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس اور ایم سی ایل کے مشترکہ سکواڈ32مقامات پر تعینات ہوں گے، ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے ٹریفک کو بہتر متبادل راستوں پر روانی سے چلانے کی ہدایت اور ٹیپا کو 32 مقامات پر سڑکوں اور چوراہوں کی ری سٹرکچرنگ کرنے کی ہدایت دی گی۔
ٹھوکر تا چوبرجی ملتان روڈ پر اعوان ٹاؤن اور ملتان چونگی چوک ری ڈیزائن ہوں گے،جناح ہسپتال سے کریم بلاک تک انڈر پاس بنانے کی تجویز کا جائزہ لیا جبکہ 135 مقامات پر روڈ انجینئر نگ کے ایشو حل کرنے پر اتفاق ہوا جبکہ دوسری جانب وزیراعلیٰ محسن نقوی کی سڑکو ں کا پیچ ورک کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت دی۔
اجلاس میں آئی جی پنجاب ،کمشنر ،سی سی پی او،ڈپٹی کمشنر،ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کی شرکت جبکہ سی ٹی او ،ڈپٹی کمشنر،چیف انجینئر ایل ڈی اے،چیف انجینئر ٹیپا نے بھی شرکت کی۔
محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لئے تجاویز کا جائزہ
12 Nov, 2023 | 03:53 PM
This browser does not support the video element.