معروف گلوکار جواد احمد کے والد انتقال کرگئے

12 Nov, 2023 | 11:50 AM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) برابری پارٹی کے سربراہ اور  پاکستانی گلوکار  جواد احمد کے والد  جہان فانی سے کوچ کرگئے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے بیان میں جواد احمد نے بتایا کہ میرے والد پروفیسر توقیر احمد  لاہور میں انتقال کرگئے ہیں۔

   جواد احمد نے بتایا کہ والد کی نماز جنازہ آج  ہماری رہائشگاہ جوہر ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔جواد احمد  نے اپنی  پوسٹ میں والد کے انتقال کی وجہ سے متعلق کئی گفتگو نہیں کی گئی ہے۔

گلوکار  کی ٹوئٹ پر  شوبز شخصیات اور مداحوں کی  جانب سے اظہار افسوس کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں