وزیراعلیٰ پنجاب کی مزار بی بی پاکدامن پر حاضری، مزار کا توسیعی منصوبہ اسی ماہ مکمل کرنے کی ہدایت

12 Nov, 2023 | 11:34 AM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی صبح سویرے مزار بی بی پاکدامن پر حاضری، مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی سلامتی کے لیے دعا کی۔

 نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے صبح سویرے مزار بی بی پاکدامن پر حاضری دی، وزیر اوقاف پنجاب اظفر علی ناصر، سیکرٹری اوقاف،کمشنر لاہورڈویژن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 مزار پر حاضری کے موقع پر ملک کی ترقی، خوشحالی،استحکام،سا لمیت سمیت مظلوم فلسطینی مسلمانوں کی سلامتی کے لیے دعا کی، انہوں نے مزار کے توسیعی منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا، مزار کے مختلف حصوں میں جاری تعمیراتی کام میں پیشرفت کا معائنہ بھی کیا، مزار کی تزئین و توسیعی کا کام اسی ماہ مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے مرکزی گنبد سمیت دیگر گنبد کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا، مزار کے گنبد خوبصورت لائٹس سے روشن کرنے کی ہدایت کی، تعمیراتی کام کے حوالے سئے سیکرٹری تعمیرات ومواصلات کو ضروری ہدایات جاری کیں۔

مزیدخبریں