ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ، لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سےسر فہرست

12 Nov, 2023 | 10:49 AM

Imran Fayyaz

(فاطمہ عارف)سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی بھی کا سلسلہ جاری، ہلکی کرنوں میں چلتی ٹھنڈی ہواؤں نے سردی کی شدت میں اضافہ کردیا۔

 درجہ حرارت نمایاں کمی کیساتھ صبح کے اوقات میں17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے بدستور سر فہرست، اے کیو آئی کی مجموعی شرح 207 ریکارڈ کی گئی۔

نومبر آتے ہی سردی بڑھ گئی، ٹھنڈی ہواؤں کا راج شہر میں برقرار ہے، سورج کی ہلکی کرنوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ درجہ حرارت کم ہونے کے باعث خنکی میں اضافہ ہو گیا۔ صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ تک جائیگا۔

شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔ فضائی آلودگی کے اعتبار سے ملک میں لاہور سرفہرست ہے۔ دنیا میں لاہور فضائی آلودگی کے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہے۔ ائیرکوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 207 ریکارڈ کی گئی۔

مزیدخبریں