ثانیہ، شعیب کی ایک ساتھ ویڈیو نے مداحوں کو حیران کردیا

12 Nov, 2022 | 11:02 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں سے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں علیحدگی کی خبریں زیرگردش ہیں  اس پر مداحوں میں بھی چہ مگوئیاں ہورہی ہیں، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں شعیب ملک کو اپنی اہلیہ اور بیٹے کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو کے سامنے آنے پر مداح بھی حیران رہ گئے۔

تفصیلات کےمطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کی خبریں گردش کررہی ہیں جبکہ دونوں کی جانب سے تاحال کوئی وضاحتی بیان سامنے نہیں آیا، دونوں کے خاموش ہونے پر مداحوں کا تجسس مزید بڑھ گیا ہے،کئی لوگ سوشل میڈیا پر تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں کہ شعیب اور ثانیہ ایک دوسرے سے الگ ہو گئے ہیں۔ کیونکہ شعیب ملک اس وقت پاکستان میں اے سپورٹس پر ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کا لائیو پروگرام کر رہے ہیں جبکہ ثانیہ مرزا بھارت میں اپنے والدین کے ساتھ رہ رہی ہیں۔

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی سال 2010 میں ہوئی تھی، کافی عرصے تک ان کی شادی دونوں ممالک میں موضوع بحث بنی رہی۔ ثانیہ مرزا نے حال ہی میں تصدیق کی کہ 2022 کا سیزن ان کا آخری سیزن ہوگا اور اس کے بعد وہ ریٹائر ہو جائیں گی۔ ثانیہ کو ہندوستان کی نمبر ون ٹینس کھلاڑی کہا جاتا ہے۔وہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی ایتھلیٹ بھی ہیں اور وہ ایک بااثر شخصیت بھی ہیں۔ اپنے ٹینس کیرئیر کا آغاز سال 2003 میں کیا اور 13 سال تک اس شعبے میں رہنے کے بعد کافی شہرت کی۔

شادی سے پہلے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک ایک دوسرے کو پیار کرتے تھے اور طویل عرصے تک ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے رہے۔دونوں نے ایک دوسرے سے شادی کرنے اور اپنے گھر والوں کو پروپوز کے لیے بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے ان کے تعلقات میں کافی رکاوٹیں آئیں لیکن ثانیہ اور شعیب نے فیصلہ کیا کہ وہ کچھ بھی ہو شادی کریں گے۔ اور اسی وجہ سے سال 2010 میں ہونے والی ان کی شادی تقریباً ایک ماہ تک پاکستانی اور بھارتی میڈیا میں توجہ کا مرکز بنی رہی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے مداحوں کو حیران کردیا جس میں ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک اور شوہر شعیب ملک کے ساتھ دبئی کے گھر میں ہیں،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں اپنے بیٹے کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارنے میں مصروف ہیں۔شعیب ملک اپنے بیٹے کو خوش کرنے کے لیے سپائیڈر مین کا لباس پہن کر مختلف حرکات کررہے ہیں۔وائرل ویڈیو ایک سال پرانی ہے جو کہ یویٹوب پر بنے 'Entertainment Studio' پیج پر اپ لوڈ کی گئی ہے۔

مزیدخبریں