پہلی سے آٹھویں کے امتحانات اور نیا تعلیمی سال کب شروع ہوگا؟

12 Nov, 2022 | 05:50 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)سکولوں میں سالانہ امتحان کب ہوں گے،سکول ایجوکیشن نے یونیفائیڈ امتحانی شیڈول پر غور شروع کردیا۔

تفصیلات کےمطابق سکولوں میں سالانہ امتحان کب ہوں گے، محکمہ سکول ایجوکیشن نے یونیفائیڈ امتحانی شیڈول پرغور شروع کردیا۔ پہلی سے آٹھویں جماعت کا امتحان آئندہ سال فروری اور مارچ میں لیا جائے گا۔ لارج سکیل اور سکول بیسڈ امتحان پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کے تحت لیا جائے گا۔

لارج سکیل اسیسمنٹ فروری کے پہلے ہفتے میں منعقد کیا جائے گا۔ سکول بیسڈ اسیسمنٹ مارچ کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوگا۔ تمام کلاسز کا رزلٹ31 مارچ کوجاری کیا جائے گا۔ نیاء تعلیمی سال یکم اپریل 2023 سے شروع ہوگا۔

مزیدخبریں