عوام کیلئے خوشخبری ؛گھی کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

12 Nov, 2022 | 03:25 PM

ویب ڈیسک : یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایک کلو گھی کی قیمت میں 8 روپے کمی کی گئی ہے جس کے بعدایک کلو کیٹگری ون کا برانڈڈ گھی 512 روپےکا ہو گیا ہے جبکہ  5 کلو گھی کے ڈبے کی قیمت میں 45 روپے کمی ہوئی ہے اور 5 کلو  والا گھی کا ڈبہ 2625 روپے سےکم ہو کر 2580 روپے کا ہو گیا ہے۔  نوٹیفکیشن کے مطابق گھی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق فوری طور پر کر دیاگیا ہے۔

اس کے علاوہ 80 گرام الائچی چائےکے نرخوں میں 45 روپے کمی کی گئی ہے اور  170 گرام الائچی چائے کی قیمت میں 100 روپے کمی ہوئی ہے جبکہ 430 گرام الائچی چائے بھی 357 روپے سستی کر دی گئی، 900 گرام الائچی چائے 845 روپے سستی ہوگئی۔

مزیدخبریں